ترک صدر، طبی عملے کی کورونا کے خلاف کوششیں قابلِ ستائش ہیں

ترک طبی عملہ اور متعلقہ حکام اس کٹھن ایام میں عوام کے تحفظ کے لیے دن و رات ایک کر رہے ہیں

1381759
ترک صدر، طبی عملے کی کورونا کے خلاف کوششیں قابلِ ستائش ہیں

صدر رجب طیب ایردوان نے کووڈ۔19 کے خلاف نبردِ آزما طبی عملے کا شکریہ ادا کیا ہے۔

صدر ِ ترکی نے ٹویٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا  وائرس کو زیر کرنے کے زیر مقصد قابل ِ ستائش   طریقے سے اور بڑے صبر و  تحمل سے  دن رات محنت کرنے والے تمام تر طبی عملے کا میں دلی طور پر شکر گزار ہوں، ہم اللہ تعالی کی مدد اور قوم کے باہمی تعاون و مفاہمت  سے اس کٹھن دور  سے زیادہ طاقتور بن کر نکلیں گے۔

دریں اثنا وزیر صحت کا کہنا ہے کہ وبا کے پھیلاو کا سد باب کرنے کے  لیے دل و جان سے محنت کرنے والوں  کو تالیاں بجاتے ہوئے داد دینے کی اپیل کا جواب دیا گیا یے۔

 سماجی میڈیا میں شروع کردہ اس  حوالے سے  مہم میں  پورے ترکی نے یک دل ہو کر جواب دیا  ہے۔

ہزاروں  افراد نے اپنے اپنے گھروں کی بالکونیوں سے تالیاں بجاتے ہوئے طبی عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اس عمل نے  طبی شعبے سے منسلک افراد کی حوصلہ افزائی کی ہے اور  میری  درخواست ہے کہ اس عمل کو روزانہ جاری رکھا جائے۔



متعللقہ خبریں