فتح چناق قلعے کے موقع پر ترک سربراہان کے پیغامات

چناق قلعے نہ صرف ایک جغرافیہ کی بلکہ  ایک عظیم ایمان و یقین  اور پیغمبر اسلام کے اخلاق و انسانوں کی امیدوں کو پروان چڑھانے والی ایک تہذیب کی مزاحمت کی عکاس ہے

1380537
فتح چناق قلعے کے  موقع پر ترک سربراہان کے پیغامات

نائب صدر فواد اوکتائے  نے 18 مارچ یومِ شہدا اور فتح چناق قلعے کی 105 ویں سالانہ یاد کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

اوکتائے نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ "میں اس اہم دن کی مناسبت سے غازی مصطفی کمال اتاترک سمیت چناق قلعے کو ناقابل ِ شکست کا درجہ دلانے والے تمام تر  قومی ہیرووں کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کی مغفرت کا دعا گو ہوں۔"

محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ایرباش نے  بھی  کہا ہے کہ فتح چناق قلعے ،  بحیثیت قوم اتحاد، عزم وصبر کے ساتھ جدوجہد کرنے سے تمام تر مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیے جا سکنے کا واضح  مظہر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج وطن و اقدار کی خاطر  اعلی ظرفی  کی حامل مزاحمت کے ساتھ تاریخ رقم کرنے والے  فتح چناق قلعے کی 105 ویں سالگرہ ہے، چناق قلعے نہ صرف ایک جغرافیہ کی بلکہ  ایک عظیم ایمان و یقین  اور پیغمبر اسلام کے اخلاق و انسانوں کی امیدوں کو پروان چڑھانے والی ایک تہذیب کی مزاحمت کی عکاس ہے۔

وزیر ِ داخلہ سلیمان سوئلو نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 18 مارچ سن 1915 کو مظلوم اقوام و  انسانی وقار   کے لیے  جنگ لڑی گئی اور اس  میں ہمیں فتح نصیب ہوئی۔

انقرہ کے گورنر واصپ  شاہین نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا  ہے کہ فتح چناق قلعے نہ صرف قومی تاریخ کی بلکہ انسانی تاریخ کی پر احتشام  داستان بھی ہے۔

وزیر ِ قانون عبدالحمید گل نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ  ہم  چناق قلعے کو ایک ناقابل گزر راہداری  بنانے والے  ترک  جیالوں کو دلی طور پر یاد کرتے ہیں اور ان کے کارناموں کو سلام پیش کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں