ترکی اور جارجیا نے سرحدی چوکی کو دو طرفہ شکل میں بند کر دیا

ترکی اور جارجیا نے دونوں ملکوں کے درمیان تین سرحدی چوکیوں میں سے سارپ سرحدی چوکی کو دو طرفہ شکل میں مسافروں کے داخلے و خروج کے لئے بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے

1378275
ترکی اور جارجیا نے سرحدی چوکی کو دو طرفہ شکل میں بند کر دیا

ترکی اور جارجیا آج سے عارضی طور پر سارپ سرحدی چوکی کو دو طرفہ شکل میں مسافروں کے داخلے و خروج کے لئے بند کر رہے ہیں۔

ترکی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے مقابل حفاطتی تدابیر کے دائرہ کار میں ترکی اور جارجیا نے دونوں ملکوں کے درمیان تین سرحدی چوکیوں میں سے سارپ سرحدی چوکی کو دو طرفہ شکل میں مسافروں کے داخلے و خروج کے لئے بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم سارپ سرحدی چوکی پر مال بردار رسل و رسائل پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ دیگر دو سرحدی چوکیوں پر مسافروں کی آمدو رفت پہلے کی طرح برقرار رہے گی۔

یہ حفاظتی تدبیر 15 مارچ سے ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے اور  جارجیا کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے نافذ العمل ہو گی۔

علاوہ ازیں پابندی ترک اور جارجین کے ساتھ ساتھ کسی تیسرے ملک کے شہری پر بھی اسی طرح  لاگو ہو گی۔



متعللقہ خبریں