حفاظتی تدابیر اختیار کریں یہی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے: قالن

نہ تو لاپرواہی برتنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی بے چینی پھیلانے کی۔ حفاظتی تدابیر اختیار کریں یہی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے: صدارتی ترجمان ابراہیم قالن

1378433
حفاظتی تدابیر اختیار کریں یہی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے: قالن

ترکی کے وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے کہا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں سعودی عرب سے عمرے کے بعد واپس لوٹنے والے ایک شہری میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے ٹیسٹ مثبت نکلے ہیں۔

کھوجا نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمرے سے لوٹنے والے شہریوں کا 14 روزہ قرنطینہ اصول پر عمل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران عمرے سے واپس لوٹنے والے ایک شہری میں وائرس ٹیسٹ مثبت نکلے ہیں ۔ ہمیں مریضوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ برائے مہربانی  مہمان قبول نہ کریں ۔ اگر کوئی ہیلتھ ٹیسٹ  سے گزر چکا ہے تو  اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس میں وائرس کا کوئی رِسک نہیں ہے۔

اس حالیہ مریض کے ساتھ ترکی میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

اس دوران عمرے سے لوٹنے والے شہریوں کو حفاظتی تدبیر کے طور پر انقرہ اور قونیہ  کے بعض ہوسٹلوں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمرے سے لوٹنے والے شہریوں کے ہیلتھ کنٹرول کے بعد انہیں ہوسٹلوں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ہمیں وزارت صحت  کی حفاظتی تدبیر پر نہایت محتاط عمل کرنا چاہیے، نہ تو لاپرواہی برتنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی بے چینی پھیلانے کی۔ حفاظتی تدابیر اختیار کریں یہی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔



متعللقہ خبریں