اس نازک دور میں نیٹو ترکی سے تعاون کرے:ایردوان

صدر  ایردوان نے کہا کہ   تر کی    9 سال   سے  شام     سے   در پیش خطرات کے مد مقابل ہے لہذا ہمیں توقع ہے کہ  نیٹو اس مشکل گھڑی میں ترکی  کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرے  گا

1375152
اس نازک دور میں نیٹو ترکی سے تعاون  کرے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان   نے کہا ہے   یہ وقت  ترکی کے ساتھ اظہار یک جہتی   ظاہر کرنے کا ہے ۔

 صدر نے  اس بات کا اظہار برسلز میں  نیٹو کے سیکریٹری  جنرل ژانز اسٹولٹن برگ   کے ساتھ  مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

  صدر  ایردوان نے کہا کہ   تر کی    9 سال   سے  شام     سے   در پیش خطرات کے مد مقابل ہے ،  جس نے داعش کے ساتھ گھمسان کی لڑائی کے نتیجے میں    متعدد شہیدوں    کو قربان  کیا ہے، لہذا ہمیں توقع ہے کہ  نیٹو اس مشکل گھڑی میں ترکی  کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرے  گا جبکہ رکن ممالک سے  بھی توقع ہے کہ  اس حساس دور میں  وہ  ترکی سے تعاون کریں  کیونکہ میرے خیال میں اس وقت   دنیا کا کوئی بھی ملک   شا می صورت حال پر خاموش نہیں رہ سکتا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ     ترکی    کی  دفاعی و دہشتگردی کے خلاف  جنگ میں نیٹو  کا ساتھ ضروری ہے

 

 

 



متعللقہ خبریں