حکومت ہند کے صدرایرودان مخالف بیانات حقائق نہیں چھپا سکتے:ترک دفتر خارجہ

ترک دفتر خارجہ کے ترجمان حامی اکسوئے نےصدر ایردوان  کے نئی دہلی   کے مسلم کش فسادات کے خلاف اعتراض کرنے سے حکومت ہند ان حقائق کو نہیں چھپا سکتی کہ یہ ظلم مسلمانوں پر جبراً کیا گیا ہے

1373323
حکومت ہند کے صدرایرودان مخالف بیانات حقائق نہیں چھپا سکتے:ترک دفتر خارجہ

  ترک دفتر خارجہ کے ترجمان حامی اکسوئے نے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجما ن رویش کمار  کے نئی دہلی کے  ہندو-مسلم  فسادات   کے تناظر میں  صدر ایرودان  کےخلاف بیان     کی سر زنش کی ہے ۔

 حامی اکسوئے نے کہا کہ نئی دہلی کے واقعات کی  نفی کرنا  بھارتی حکومت   کی حقائق سے   پردہ پوشی  کے مترادف ہے ۔

 انہوں نے  کہا کہ صدر ایردوان  کے نئی دہلی   کے مسلم کش فسادات کے  خلاف   اعتراض  کرنے سے  حکومت ہند حقائق  کو نہیں چھپا سکتی  ، عالمی خبر رساں اداروں      کی طرف سے منظر عام پر آنے والے  ویڈیو مناظر  اس بات کے غماز ہیں کہ یہ ظلم مسلمانوں  پر جبراً کیا گیا ہے۔

 لہذا ترک حکومت  یہ مطالبہ کرتی ہے کہ   نئی دہلی حکومت ، ملک میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے تحفظ   اور سلامتی کو ممکن بنائے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں