ترکی: صدر رجب طیب ایردوان روس کے ایک روزہ دورے پر

صدر رجب طیب ایردوان آج روس کا ایک روزہ دورہ کریں گے

1372167
ترکی: صدر رجب طیب ایردوان روس کے ایک روزہ دورے پر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان آج روس کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

صدارتی دفتر کے شعبہ مواصلات سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان ماسکو میں روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

مذاکرات میں ترکی۔روس دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ عمومی طور پر شام اور خاص طور پر ادلب  میں حالیہ پیش رفتوں پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔


ٹیگز: #دورہ , #روس

متعللقہ خبریں