ترکی: بہار ڈھال آپریشن جاری، 184 انتظامی فوجی ہلاک

بہار ڈھال آپریشن میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 184 انتظامی فوجیوں کو غیر فعال بنا دیا گیا

1372326
ترکی: بہار ڈھال آپریشن جاری، 184 انتظامی فوجی ہلاک

شام کے علاقے ادلب میں قیام امن کے لئے ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری بہار ڈھال آپریشن میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 184 انتظامی فوجیوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق" آپریشن  رات بھر زمین سے بھی اور فضاء سے بھی  کامیابی کے ساتھ جاری رہا"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ٹینکوں، 5 توپوں، 3 اینٹی ٹینک  اسلحے، 8 فوجی گاڑیوں، 2 ڈوچکا سے لیس پک اپوں اور 2 بکتر بند لڑاکا گاڑیوں کو تباہ  کر دیا گیا ہے اور 184 انتظامی فوجیوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے"۔



متعللقہ خبریں