دورے کا مقصد ایک مشترکہ نقطہ نظر کے ساتھ کسی اتفاق پر پہنچنا ہے: قالن

ہم ادلب میں درپیش حالات کے دائرہ کار میں ایک مشترکہ نقطہ نظر  کے ساتھ  کسی اتفاق پر پہنچنے کی امید سے روس کا دورہ کر رہے ہیں: صدارتی ترجمان ابراہیم قالن

1372260
دورے کا مقصد ایک مشترکہ نقطہ نظر کے ساتھ کسی اتفاق پر پہنچنا ہے: قالن

ترکی صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ روس کے بارے میں کہا ہے کہ "ہم ادلب میں درپیش حالات کے دائرہ کار میں ایک مشترکہ نقطہ نظر  کے ساتھ  کسی اتفاق پر پہنچنے کی امید سے روس کا دورہ کر رہے ہیں"۔

ابراہیم قالن نے  صدر ایردوان کی زیرِ قیادت منعقدہ کابینہ اجلاس کے بعد بیانات جاری کئے ہیں۔

صدر ایردوان کے آج متوقع ایک روزہ دورہ  روس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ہم، ادلب میں درپیش حالات کے دائرہ کار میں  ایک مشترکہ نقطہ نظر سے کسی اتفاق پر پہنچنے کی امید کے ساتھ روس کے دورے پر جا رہے ہیں۔ دورے میں ہمارا بنیادی مقصد سال 2018 میں روس کے ساتھ طے پانے والے ادلب سمجھوتے کے دائرہ کار میں فوری طور پر فائر بندی کو یقینی بنانا ہے"۔

اس دوران روس کے صدر ولادی میر پوتن  نے سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد کیا ہے۔

صدارتی پیلس کریملن  کے پریس مرکز  کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق "صدر پوتن کی طلب پر سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ادلب کی صورتحال  پر بات چیت کی گئی ہے"۔

بیان کے مطابق" اجلاس میں روس اور ترکی  کے درمیان دو طرفہ تعلقات  کے ساتھ ساتھ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  کے دورہ ماسکو سے متعلق تیاریوں پر بھی بات چیت کی گئی ہے"۔


ٹیگز: #دورہ , #ادلب

متعللقہ خبریں