ہم، اپنے پرچم کی طرف بڑھنے والے تمام مذموم ارادوں کو نیست و نابود کر دیں گے: چاوش اولو

ہم بہار ڈھال آپریشن کے ساتھ ترک پرچم کی طرف بڑھنے والے تمام مذموم ارادوں کو نیست و نابود کر دیں گے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1369651
ہم، اپنے پرچم کی طرف بڑھنے والے تمام مذموم ارادوں کو نیست و نابود کر دیں گے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم بہار ڈھال آپریشن کے ساتھ ترک پرچم کی طرف بڑھنے والے تمام مذموم ارادوں کو نیست و نابود کر دیں گے۔

میولود چاوش اولو نے 27 فروری کو شام کے علاقے ادلب میں معمور ترک فوجیوں پر حملے کے بعد شروع کئے گئے بہار ڈھال آپریشن  کے بارے میں ٹویٹر سے پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم علاقے میں فرات ڈھال، شاخ زیتون اور چشمہ امن آپریشن کر چکے ہیں اور اب بہار ڈھال آپریشن کے ساتھ ہم ترک پرچم کی طرف بڑھنے والے تمام مذموم ارادوں  کو نیست و نابود کر دیں گے۔ اللہ اس  ہلالی پرچم  کی خاطر مصروفِ عمل  ہمارے جرّی جوانوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے"۔



متعللقہ خبریں