ترکی: آقار، مسلح افواج کے سربراہ اور کمانڈروں کے ہمراہ شامی سرحد پر پہنچ گئے

آقار نے جنرل گلیر، برّی افواج کے کمانڈر جنرل امید دُندار اور فضائیہ کے کمانڈر حسن کیوچک آق یُز کے ہمراہ آپریشن کے بارے میں تازہ معلومات حاصل کیں

1369305
ترکی: آقار، مسلح افواج کے سربراہ اور کمانڈروں کے ہمراہ شامی سرحد پر پہنچ گئے
akar 2.jpg

ترکی کے وزیر دفاع  حلوصی آقار نے ترک مسلح افواج  کے سربراہ جنرل یاشار گلیر  اور برّی افواج اورفضائیہ کے کمانڈروں کے ہمراہ شامی سرحد کا اور اس کے بعد ادلب  کاروائیوں سے متعلقہ سیکنڈ آرمی ٹیٹیکل  کمانڈ پوسٹ  کا دورہ کیا۔

آقار نے جنرل گلیر، برّی افواج کے کمانڈر جنرل امید دُندار اور فضائیہ کے کمانڈر حسن کیوچک آق یُز کے ہمراہ آپریشن کے بارے میں تازہ معلومات حاصل کیں۔

یونٹوں کے معائنے کے بعد آقار ادلب کے لئے ترسیل و انتظام  کی ذمہ دار ٹیکٹیکل کمانڈ پوسٹ  پر پہنچے جہاں انہوں نے سیکنڈ آرمی کمانڈر جنرل سینان یائلا  سے دن بھر میں کی جانے والی توپ فائرنگ، ملٹیپل راکٹ لانچر اور مسلح ڈرون طیارے کے ذریعے کی گئی فائرنگ اور فوجی نقل و حرکت  کی کاروائیوں  کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔



متعللقہ خبریں