امریکہ کی ادلیب میں ترک فوجی دستوں پر اسد قوتوں اور اس کے حمایتیوں کے حملوں کی شدید مذمت

اسد انتظامیہ،  روس، ایرانی انتظامیہ اور حزب اللہ کی یہ کاروائیاں شمالی شام میں فائر بندی کی راہ میں براہ ِ راست رکاوٹیں ہیں، مائیک پومپیو

1369024
امریکہ کی ادلیب میں ترک فوجی دستوں پر اسد قوتوں اور اس کے حمایتیوں کے حملوں کی شدید مذمت

امریکی وزیر ِ خارجہ مائیک پومپیو نے  شامی علاقے ادلیب  میں بروز جمعرات  ترک فوجیوں پر اسد قوتوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسد انتظامیہ اور  روس و ایران کو ان حملوں کا فوری طور پر  خاتمہ کر دینا چاہیے۔

وزیر پومپیو نے ادلیب میں روسی  حمایت یافتہ اسد انتظامیہ کے ترک فوجیوں پر حملوں کے حوالے سے ایک تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ "ایک شرمناک اور کمینی " حرکت ہے، امریکہ ترکی کے شانہ بشانہ ہے، ہم  ترکی سے اظہار تعزیت کرتے ہیں  اور امریکہ اس حملے کی ممکنہ حد تک شدید ترین طریقے سے مذمت کرتا ہے۔

امریکی وزیر نے اسد انتظامیہ اور اس کے حمایتیوں سے ادلیب میں حملوں کا فی الفور خاتمہ کرنے  کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ"اسد انتظامیہ،  روس، ایرانی انتظامیہ اور حزب اللہ کی یہ کاروائیاں شمالی شام میں فائر بندی کی راہ میں براہ ِ راست رکاوٹیں کھڑی کرتی ہیں۔ حملوں کا خاتمہ ہونا چاہیے، ا مداد کی رسائی کو ممکن بنایا جانا چاہیے اور اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار داد کی روشنی میں مسئلے کا حل تلاش کیا جانا چاہیے۔"

علاوہ ازیں امریکہ کے "اسد  انتظامیہ اور روسی وحشیانہ" اقدامات کا سد باب کرنے اور ادلیب میں انسانی المیہ میں تحفیف لانے کے زیر مقصد ترکی  کے ساتھ رابطے میں ہونے کا ذکر کرنے والے پومپیو  کا کہنا تھا کہ  ہم نے ترکی سے تعاون کرنے کے لیے متبادلوں پر نظرِ ثانی کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں