افغانستان میں امریکہ کی فریقین سے مطابقت پر ترکی کا اظہار ممنونیت

متعلقہ معاہدہ افغان طبقوں کے درمیان مذاکرات  کا ماحول قائم کرے گا اور  پائدار امن  کے قیام کی راہ ہموار کرے گا

1364381
افغانستان میں  امریکہ کی فریقین سے مطابقت پر ترکی کا اظہار ممنونیت

ترکی نے افغانستان میں شدت انگیز واقعات میں کمی لانے کے حوالے سے طے پانے والی مطابقت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ترک دفتر ِ خارجہ نے  متحدہ امریکہ ۔ طالبان امن معاہدے کے دائرہ کار میں مطابقت سے  متعلق ایک تحریری اعلان  جاری کیا ہے۔

اعلامیہ  میں کہا گیا ہے کہ "ہم امریکہ اور طالبان کے  مابین 22 فروری سے افغانستان میں 7 دنوں تک  پر تشدد واقعات میں کمی لانے  پر مطابقت قائم ہونا باعث مسرت ہے۔  اس مدت کے دوران مطابقت شقوں پر پوری طرح عمل درآمد  میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کیے جانے اور پر تشدد واقعات سے اجتناب برتنا   اہم ہو گا۔"

اعلامیہ میں اس  امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ متعلقہ معاہدہ افغان طبقوں کے درمیان مذاکرات  کا ماحول قائم کرے گا اور  پائدار امن  کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔

افغانستان میں دائمی امن کےقیام کے لیے علاقائی ممالک سمیت  تمام تر عالمی برادری  کی جانب سے تعاون فراہم کرنے کی اپیل کرنے والے اعلامیہ میں واضح کیا گیا  ہے کہ اس ضمن میں  ترکی، دوست و برادر  افغان عوام  سے تعاون کو جاری رکھے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں