ادلیب میں ترک فوجیوں کے لیے امریکہ کا اظہارِ تعزیت

امریکی دفتر ِ خارجہ کے ایک افسر نے  ادلیب کی تازہ صورتحال اور ترک فوجیوں کی شہادت کے حوالے سے ایک تحریری بیان جاری کیا

1364299
ادلیب میں ترک فوجیوں کے لیے امریکہ کا اظہارِ تعزیت

متحدہ امریکہ کے دفترِ خارجہ نے شامی شہر ادلیب    میں شہید ہونے والے ترک فوجیوں کے لیے  ترکی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے  تعاون کا پیغام دیا ہے۔

امریکی دفتر ِ خارجہ کے ایک افسر نے  ادلیب کی تازہ صورتحال اور ترک فوجیوں کی شہادت کے حوالے سے ایک تحریری بیان جاری کیا ہے ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترک فوجی علاقے میں رابطے اور غیر عسکری علاقے  میں کشیدگی کے ماحول میں تحفیف لانے کے زیر مقصد  موجود ہیں۔  اس قسم کی کاروائیوں کے برخلاف ہم نیٹو کے اتحادی ترکی کے شانہ بشانہ ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمہوریہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے  گزشتہ ہفتے  کے روز ٹیلی فون پر بات چیت میں  ادلیب کے حوالے سے اپنے خدشات کو زیر لب لایا تھا۔ علاوہ ازیں  صدر ٹرمپ نے اس دوران  روس کے اسد انتظامیہ کے مظالم میں ہاتھ بٹانے کا خاتمہ کرنے اور  شام کی خانہ جنگی   کا ایک سیاسی حل تلاش  کیے جانے کی اپیل کی تھی۔"



متعللقہ خبریں