ہم، ادلب میں انسانی المیے کے سدباب کے لئے ترکی کی کوششوں کو سراہتے اور شکریہ ادا کرتے ہیں: ٹرمپ

صدر ٹرمپ کی صدر ایردوان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات، ادلب میں کسی انسانی المیے کے سدباب کے لئے ترکی کی طرف سےجاری کوششوں پر اظہارِ تشکر

1360519
ہم، ادلب میں انسانی المیے کے سدباب کے لئے ترکی کی کوششوں کو سراہتے اور شکریہ ادا کرتے ہیں: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور شام کے علاقے ادلب میں ترکی کی کاروائیوں پر شکریہ ادا کیا۔

وائٹ ہاوس کے نائب ترجمان جیڈ ڈیر  نے صدر ایردوان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ہفتے کے دن ہونے والی ٹیلی فونک ملاقات کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا ہے ۔

جیڈ نے کہا ہے کہ " مذاکرات میں صدر ٹرمپ نے شام کے علاقے ادلب میں جاری تشدد کے بارے میں اندیشوں کا اظہار کیا اور علاقے میں کسی انسانی المیے کے سدباب کے لئے ترکی کی طرف سےجاری کوششوں پر شکریہ ادا کیا ہے"۔

بیان کے مطابق ٹرمپ نے روس کے اسد انتظامیہ کے ساتھ تعاون بند کرنے اور شام کی خانہ جنگی  کے حل کی تمنّا کا اظہار کیا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ " لیبیا میں خارجہ قوتوں  کی مداخلت حالات کو مزید خراب کر دے گی"۔



متعللقہ خبریں