ترکی اور روس کے وفود ماسکو میں مذاکرات کی میز پر آئیں گے: ایردوان

ہم نے صدر پوتن کے ساتھ اس وقت ادلب میں جاری  مرحلے کا جائزہ لیا۔ جائزے میں ہم نے ترک فوجیوں کو شامی فورسز حتّیٰ روس کی طرف سے پہنچائے گئے نقصان پر غور کیا: ایردوان

1358164
ترکی اور روس کے وفود ماسکو میں مذاکرات کی میز پر آئیں گے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اور روس کی وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور خفیہ ایجنسیوں  پر مشتمل وفود ماسکو میں مذاکرات کی میز پر آئیں گے۔

صدر ایردوان نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی جس میں شام کے شہر ادلب کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

 ترکی قومی اسمبلی  کے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی گروپ اجلاس کے بعد اخباری نمائندو سے بات چیت میں صدر ایردوان نے صدر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے صدر پوتن کے ساتھ اس وقت ادلب میں جاری  مرحلے کا جائزہ لیا۔ جائزے میں ہم نے ترک فوجیوں کو شامی فورسز حتّیٰ روس کی طرف سے پہنچائے گئے نقصان پر غور کیا۔ اس معاملے میں ہمارے درمیان ترکی اور روس کی وزارت خارجہ ، وزارت دفاع اور خفیہ ایجنسیوں کے وفود کی ماسکو میں ملاقات پر اتفاق  طے پایا ہے۔ ان بین الوفود مذاکرات کا انعقاد بہت جلد کیا جائے گا۔

روس کے صدارتی پیلس سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھی دونوں رہنماوں نے مذاکرات میں ادلب کی حالیہ صورتحال پر غور کیا۔

بیان کے مطابق  صدر ایردوان اور صدر پوتن نے ادلب میں استحکام کے لئے باہمی تعاون کے موضوع پر اتفاق کیا ہے۔



متعللقہ خبریں