ترکی: ایردوان۔پوتن ملاقات
ادلب میں 8 ترک فوجیوں کی شہادت کا سبب بننے والے حملے نے شام میں امن کے لئے جاری مشترکہ کوششوں پر ضرب لگائی ہے: ترکی وزارت مواصلات
1353391
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
ترکی وزارت مواصلات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ادلب میں جھڑپوں کے سدباب کے لئے علاقے میں بھیجی گئی ترک مسلح افواج پر اتوار کے دن اسد فورسز کے طرف سے کئے گئے اور 8 ترک فوجیوں کی شہادت کا سبب بننے والے حملے نے شام میں امن کے لئے جاری مشترکہ کوششوں پر ضرب لگائی ہے۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اس سے مشابہ حملوں کے خلاف اپنے جائز حقِ دفاع کو سخت ترین شکل میں استعمال کرنا جاری رکھے گا۔
مذاکرات میں شام اور لیبیا کی دیگر پیش رفتوں اور دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔