ترکی نے منگولیا میں نئےکرونا وائرس کے باعث اپنے باشندوں کواس ملک نہ سے متعلق متنبہ کردیا

وزارت خارجہ کے ایک بیان میں  کہا گیا ہے کہ    منگولیا  حکام کے مطابق چین کے ساتھ   باہمی تعلقات  اور سرحدوں  کے ملنے کی وجہ سے  مبینہ طور پر اس ملک میں پائے جانے والے وائرس کے پھیلنے سے اس ملک کو بھی  بڑے پیمانے پر خطرہ لاحق ہے

1351220
ترکی نے منگولیا میں  نئےکرونا وائرس کے باعث اپنے باشندوں کواس ملک نہ سے متعلق متنبہ کردیا

ترکی نے منگولیا میں    نئی  قسم کے کرونا وائرس کے  سامنے آنے پر منگولیا  کے سفر  سے متعلق اپنے باشندوں کواس ملک کا رخ نہ کرنے سے   متعلق   متنبہ  کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ایک بیان میں  کہا گیا ہے کہ    منگولیا  حکام کے مطابق چین کے ساتھ   باہمی تعلقات  اور سرحدوں  کے ملنے کی وجہ سے  مبینہ طور پر اس ملک میں پائے جانے والے وائرس کے پھیلنے سے اس ملک کو بھی  بڑے پیمانے پر خطرہ کاحق ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ   منگولیا میں ممکنہ طور پر نئی قسم کی کورونا وائرس پھیلنے سے بچنے کے  لیے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 2 مارچ تک بند کردیئے گئے  ہیں  علاوہ ازیں  اولان باتور میں  سنیما ، تھیٹر ، تربیتی کورس ، انٹرنیٹ کیفے ، جمنازیم  اور مشترکہ اسرعمال کے تمام مقامات  کو  پبلک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ  اولان باتور  اور  دیگر شہروں میں ہوا کی آلودگی وائرس اور بیماریوں کے پھیلاؤ  میں مددگار ہو رہی ہیں  جن پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

"اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ملک کی سیر کا پروگرام مرتب کرنے والوں کا حالات کی نزاکت کو بھانپ کر اپنے  پروگرام کو ملتوی کردینا چاہیے کیونکہ  منگولیا میں صحت کے اداروں کی سہولیات محدود ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے ترک باشندے  کسی مشکل کی صورت میں  اولان باتور  میں ترکی کے سفارت خانے  کے ٹیلی فون نمبر "+976 9468 14 01"  سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

منگولیا نے 27 جنوری کو ایک نئی قسم کی کرونا  وائرس  کی وجہ سے چین کے ساتھ اپنی سرحد عبور بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں