حفترامن کا نہیں جنگ کا بھوکا ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ  مشرقی لیبیا میں   حفتر ملیشیا امن نہیں بلکہ جنگ چاہتی ہے جس کے ہاتھ لیبیا کامستقبل نہیں سونپا جا سکتا

1349531
حفترامن کا نہیں جنگ کا بھوکا ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ  مشرقی لیبیا میں   حفتر ملیشیا امن نہیں بلکہ جنگ چاہتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  اپنی عوام پر بم برسانے والے جنگی جنونی  کو لیبیا کامستقبل  نہیں سونپا جا سکتا ۔

 وزیر  خارجہ نے ٹویٹر پر  اپنے پیغام میں کہا کہ حفتر  عمر کا لحاظ کیے بغیر  شہریوں   پر حملے جاری رکھےہوئے ہے ۔

 لیبیا  میں حالیہ ہونے والے حملے اس بات کی دلیل ہیں کہ وہ   جنگ   کا طرفدار ہے جس کے ہاتھوں میں لیبیا کے مستقبل کو سونپنا غلطی ہوگی ۔



متعللقہ خبریں