فلسطین برائے فروخت نہیں ہے: ابراہیم قالن

یہ نام نہاد امن پلان فلسطینی عوام کے وجود کی اور تاریخ کی نفی کرتا  ہےاور ایک نئے قبضہ پلان کے علاوہ اور کوئی حیثیت نہیں رکھتا: صدارتی ترجمان ابراہیم قالن

1349523
فلسطین برائے فروخت نہیں ہے: ابراہیم قالن

ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد امن پلان کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " ہم ، فلسطینی عوام کے حقوق اور بین الاقوامی قوانین کو یک قلم رد کرنے والے اس یک طرفہ پلان کو تسلیم نہیں کرتے"۔

قالن نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور اسرائیل کے بارے میں امریکی انتظامیہ  کا جاری کردہ یہ نام نہاد امن پلان فلسطینی عوام کے وجود کی اور تاریخ کی نفی کرتا  ہےاور ایک نئے قبضہ پلان کے علاوہ اور کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ جیسا کہ صدر رجب طیب ایردوان نے بھی زور دیا ہے بیت المقدس ہماری ریڈ لائن ہے  اور فلسطین برائے فروخت نہیں ہے۔ جب تک فلسطین میں عدل و انصاف سے کام نہیں لیا جائے گا تب تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے۔

قالن نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر منصفانہ پلان کا برقرار رہنا  ممکن نہیں۔ علاقے میں امن و سلامتی  کے لئے اسرائیل کی قبضہ پالیسیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ بین الاقوامی برادری کو دو حکومتی حل کو مجہول بنانے اور قبضے  کو ابدی حیثیت دینے  کے ہدف پر مبنی اس لاقانونیت کو رد کرنا چاہیے۔ ترکی اس حق بجانب دعوے میں فلسطینی عوام کا ساتھ دینا جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں