ترکی: زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد  39 تک جا پہنچی

تلاش و بچاو کی کاروائیاں جاری ہیں، زلزلے کے بعد ہسپتالوں میں لائے جانے والے 1607 متاثرین میں سے 1515 کو طبّی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے: محکمہ آفات  وہنگامی حالات

1347793
ترکی: زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد  39 تک جا پہنچی
elazığ deprem 2.jpg
elazığ deprem 1.jpg

ترکی کے ضلع العزی  میں جمع کے روز مقامی وقت کے مطابق شام 8 بجکر 55 منٹ پر 6.8 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد  39 تک جا پہنچی ہے۔

زلزلے کے بعد سے بغیر کسی وقفے کے تلاش و بچاو کی کاروائیاں جاری ہیں۔

محکمہ آفات  وہنگامی حالات AFAD  کے مطابق زلزلے کے بعد ہسپتالوں میں لائے جانے والے 1607 متاثرین میں سے 1515 کو طبّی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

AFADکے زیرِ انتظام جاری امدادی کاروائیوں کے دوران اس وقت تک 45 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا جا چکا ہے۔ متاثرہ علاقوں کو کُل 23 ہزار 507 بڑے رہائشی  خیمے، 400 عمومی مقاصد کے خیمے، 2 ہزار 354 ہیٹر، 6 ہزار 436 خوراک کے کارٹن  بھیجے جا چکے ہیں۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو، وزیر صحت فخر الدین کھوجا، وزیر ماحولیات  و شہری منصوبہ بندی مراد کُروم اور محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ایرباش نے  زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا ہے۔

اس دوران ریپبلکن پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلچدار اولو نے العزی  کے زلزلے کے بعد باہمی قومی اتحاد کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ترک ملت نے ایک دفعہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ ہم غم اور خوشی ہر حال میں باہم متحد ہیں"۔

ای پارٹی کی چئیر مین میرال آق شین ایر  نے بھی زلزلے کے بعد العزی کا دورہ کیا ۔

انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے کنبوں سے اظہارِ تعزیت کیا اور کہا ہے کہ "ہم سب مل کر ان زخموں پر مرہم رکھیں گے"۔



متعللقہ خبریں