عالمی برادری شام میں کی جانے والی غلطی کو  لیبیا میں نہ دہرائے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے  ان خیالات  کا اظہار   جرمنی کی چانسلر ، انگیلا مرکیل کے ہمراہ " ترک جرمن یونیورسٹی نئی عمارت  کی افتتاحی تقریب " میں شرکت کے موقع پر کیا

1346756
عالمی برادری شام میں  کی جانے والی غلطی کو  لیبیا میں نہ دہرائے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ عالمی برادری شام میں ہونے والی غلطی کو  لیبیا میں نہ دہرائے۔

صدر ایردوان نے  ان خیالات  کا اظہار   جرمنی کی چانسلر ، انگیلا مرکیل کے ہمراہ " ترک جرمن یونیورسٹی نئی عمارت  کی افتتاحی تقریب " میں شرکت کے موقع پر کیا۔

تقریب میں اپنے خطاب میں لیبیا میں جنگ بندی کی کوششوں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے صدر ایردوان  نے کہا کہ  اگر  لیبیا میں  امن  قائم نہ ہوا  تو  اس سے پورا مشرقی بحیرہ روم کو متاثر  ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ   القائدہ اور داعش  جیسی  دہشت گرد تنظیموں  ابھی ہی سے  علاقے میں نشانہ   نہ  بنایا بنایا گیا تو  پھر ان تنظیموں کو علاقے میں  اپنے پاوں پھر سے پھیلانے کے مواقع میسر آجائیں گے۔ ہمیں  لیبیا کے بحران کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  خاص طور پر  حفتر اور ان کے حامیوں پر ہمیں اپنا مسلسل دباو ڈالنے کی  ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل سے  طرابلس میں سویلین بستیوں پر حملوں میں اضافے   اور  ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے سے     حالات مزید خراب ہوگئے ہیں ۔ پچھلے چند ہفتوں میں لیبیا میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہم سب کی آنکھوں کے سامنے ہے۔ ان حقائق کی روشنی میں ، ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری شام میں کی جانے والی غلطی کو  لیبیا میں  نہیں دہرائے گی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ لیبیا کے مسئلے کے حل،  امن کے قیام ،  خونریزی  اور آنسوؤں کو روکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات تمام اقدامات کی بھر پو حمایت کریں گے۔



متعللقہ خبریں