ترکی: صدر رجب طیب ایردوان جرمنی پہنچ گئے

برلن میں مقیم ترکوں  نے صدر رجب طیب ایردوان کا پُر جوش خیر مقدم کیا

1343426
ترکی: صدر رجب طیب ایردوان جرمنی پہنچ گئے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان لیبیا میں فائر بندی کے معاملے پر آج جرمنی میں متوقع  برلن کانفرنس میں شرکت کے لئے جرمنی پہنچ گئے ہیں۔

برلن میں مقیم ترکوں  نے صدر رجب طیب ایردوان کا پُر جوش خیر مقدم کیا۔

صدر ایردوان کانفرنس میں عالمی رہنماوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

اجلاس سے قبل صدر ایردوان الجزائر کے صدر عبدالمجید تیبون کے ساتھ  بھی ملاقات کریں گے اور اس کے بعد   روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔

مذاکرات میں صدور برلن کانفرنس میں، لیبیا میں پائیدار امن کے لئے ضروری اقدامات پر غور کریں گے۔

کانفرنس کے بعد مشترکہ اعلامیے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں