برلن سربراہی اجلاس میں لیبیا میں فائر بندی اور سیاسی مرحلے کی منظوری کو یقینی بنایا جائے: ایردوان

ہم نے لیبیا کی قومی مفاہمتی حکومت کے سربراہ فیض السراج کو قائل کرنے کے لئے بہت کوشش کی ہے اور اس کوشش کا اصل ثمر ہم برلن میں حاصل کریں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1343465
برلن سربراہی اجلاس میں لیبیا میں فائر بندی اور سیاسی مرحلے کی منظوری کو یقینی بنایا جائے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ لیبیا میں قیام امن  کے لئے ضروری ہے کہ برلن سربراہی اجلاس میں فائر بندی اور سیاسی مرحلے کی منظوری کو یقینی بنایا جائے۔

صدر ایردان نے جرمنی کے شہر برلن میں لیبیا سربراہی اجلاس  کے دائرہ کار میں روس کے صدر ولادی میر  پوتن کے ساتھ ملاقات کی۔

یہاں جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ لیبیا میں قیام امن کے لئےضروری ہے کہ فائر بندی اور سیاسی حل مرحلے کی منظوری دی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے لیبیا کی قومی مفاہمتی حکومت کے سربراہ فیض السراج کو قائل کرنے کے لئے بہت کوشش کی ہے اور اس کوشش کا اصل ثمر ہم برلن میں حاصل کریں گے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ سیاسی مرحلے اور حل کے دیگر مراحل کے اطلاق کے لئے حفتر کے جارحانہ روّیے کا ختم ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری مشترکہ کوششوں نے فیلڈ میں نسبتاً سکون پیدا کیا ہے لیکن ہم اپنے اقدامات کا اصل ثمر برلن سربراہی اجلاس کے جمع  ہونے پر حاصل کریں گے۔

پوتن نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے دو طرفہ تعلقات میں دونوں فریقین کے لئے مشترکہ پہلو تلاش کرنا سیکھ لیا ہے۔ ہم متعدد کلیدی موضوعات میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہم نے آگے کی طرف اہم قدم اٹھائے ہیں۔

پوتن نے کہا ہے کہ ہم نے استنبول میں اختلاف کے فریقین سے فائر بندی کی اپیل کی ہے۔ میرے خیال میں لیبیا کے فریقین کا ماسکو آنا ایک کامیابی ہے۔ اس کامیابی پر میں اپنی خارجہ وزارتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔  اس مشترکہ اعلامیے کو فریقین میں سے کوئی قبول نہ بھی کرے تو بھی یہ ایک کامیابی ہے۔



متعللقہ خبریں