ترکی: ایردوان ۔ ٹرمپ ملاقات

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ لیبیا کی حالیہ صورتحال اور علاقائی پیش رفتوں پر غور کیا گیا: ترکی وزارت مواصلات

1341737
ترکی: ایردوان ۔ ٹرمپ ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کل شام امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

وزارت مواصلات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایردوان۔ٹرمپ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ لیبیا کی حالیہ صورتحال اور علاقائی پیش رفتوں پر غور کیا گیا۔

وائٹ ہاوس کے نائب ترجمان جیڈ ڈئیر نے ایردوان ۔ٹرمپ مذاکرات کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں ڈئیر نے کہا ہے کہ "دونوں سربراہان نے شام اور لیبیا کی سکیورٹی صورتحال ، ایران کے احتجاجی مظاہروں اور ایران کی طرف سے یوکرائن  کا مسافر بردار طیارہ گرائے جانے کے موضوعات پر بات چیت کی"۔



متعللقہ خبریں