صدر روس ترکی کے مختصر دورے پر، صدر ترکی سے ملاقات

صدر ایردوان نے استنبول تشریف لانے والے پوتن کا خلیج کانگریس سنٹر میں خیر مقدم کیا، جہاں پر بلمشافہ ملاقات ہوئی

1337138
صدر روس ترکی کے مختصر دورے پر، صدر ترکی سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان  اور روسی صدر ولا دیمر پوتنکے درمیان ٹرکش اسٹریم قدرتی گیس پائپ لائن کی افتتاحی تقریب سے پیشتر بلمشافہ  مذاکرات سر انجام پائے۔

جناب ایردوان نے ترکی  تک اور براستہ ترکی یورپ تک ترسیل کا موقع فراہم کرنےو الی ٹرکش اسٹریم قدرتی گیس پائپ لائن  کی افتتاحی تقریب میں  شرکت کی غرض سے استنبول تشریف لانے والے پوتن کا کانگریس سنٹر میں خیر مقدم کیا ۔ 

دونوں سربراہان کی بات چیت پونے دو گھنٹے تک جاری رہی۔

اس بات کا تخمینہ  لگایا گیا ہے کہ ایردوان اور مہمان  لیڈر نے  بڑھنے والی ایران۔ امریکہ کشیدگی سمیت شام اور لیبیا کی  تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یاد  رہے کہ روسی صدر کل استنبول تشریف لائے تھے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں