وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ترک وزیر خارجہ سمیت علاقائی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ
حالیہ واقعات پر پاکستان کی گہری تشویش کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تنازعہ سے بچنے اور کشیدگی میں کمی کےلئے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہر کرنے پر زور دیا
![وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ترک وزیر خارجہ سمیت علاقائی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/c7a2/6bc2/ec57/5c2f3f5fd79f3.jpg?time=1719151563)
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اتوار کوترکی، سعودی عرب، ایران اور متحدہ عرب امارات کے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
حالیہ واقعات پر پاکستان کی گہری تشویش کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تنازعہ سے بچنے اور کشیدگی میں کمی کےلئے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہر کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے ے تمام متعلقہ فریقین سے اقوام متحدہ کے منشوراور عالمی قانون کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اختلافات پرامن طریقہ سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔
وزیرخارجہ نے اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور نہ ہی خطے کے کسی تنازعہ کا حصہ بنے گا۔ پاکستان کے نکتہ نظر کو بیان کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ افغان امن عمل میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو محفوظ بناتے ہوئے اسے مزید آگے بڑھایاجائے گا۔ وزیر خارجہ نے اعادہ کیا کہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور مزید کشیدگی سے بچنے کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
متعللقہ خبریں
![ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/d431/4da4/2a0f/665576b9c9569.jpg?time=1719151563)
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے