نئے سال میں بحرِ روم میں ترکی اور قبرصی ترکوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے ایجنڈے پر ہو گا: آقار

سال 2019 میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ترکی نے اہم ذمہ داری کا بیڑہ اٹھایا۔ چشمہ امن آپریشن شام کی زمینی سالمیت  کے لئے احترام کے دائرہ کار میں کیا گیا ہے: وزیر دفاع حلوصی آقار

1332432
نئے سال میں بحرِ روم میں ترکی اور قبرصی ترکوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے ایجنڈے پر ہو گا: آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ نئے سال میں ہم بحرِ روم میں ترکی اور قبرصی ترکوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

نئے سال کی مناسبت سے جاری کردہ پیغام میں حلوصی آقار نے کہا ہے کہ سال 2019 میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ترکی نے اہم ذمہ داری کا بیڑہ اٹھایا۔ چشمہ امن آپریشن شام کی زمینی سالمیت  کے لئے احترام کے دائرہ کار میں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن کوریڈور قائم کیا گیا جس کا مقصد شامی مہاجرین کی محفوظ اور رضا کارانہ  اپنے گھروں کو واپسی ہے۔

آقار نے کہا ہے کہ ترکی مشرقی بحرِ روم میں اپنے حقوق کا دفاع جاری رکھے  گا اور لیبیا کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کو آیا گیا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فیتو دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ ترک مسلح افواج کا باوقار یونیفارم کسی ایک بھی غدار کے جسم پر نہیں رہنے دیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے ہم تازہ معلومات اور دستاویزات   کے حوالے سے فیتو  کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھیں گے"۔



متعللقہ خبریں