انشاءاللہ اس منصوبے کو ہم قدم بہ قدم آگے بڑھا کر بہرصورت  تکمیل تک پہنچائیں گے: صدر ایردوان

ترکی کو بحرِ روم سے بے دخل کرنے کے تمام منصوبے ہمارے بر وقت اور موزوں اقدامات کی مدد سے ناکام بنا دئیے گئے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1332490
انشاءاللہ اس منصوبے کو ہم قدم بہ قدم آگے بڑھا کر بہرصورت  تکمیل تک پہنچائیں گے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے موزوں اقدامات کر کے ترکی کو بحرِ روم سے بے دخل کرنے کے تمام منصوبوں  کو ناکام بنا دیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے نئے سا ل کے حوالے سے بیان  جاری کیا ہے۔

بیان میں انہوں نے ماہِ نومبر میں ترکی اور لیبیا کے درمیان طے پانے اور سمندر سے ترکی کو لیبیا کا ہمسایہ بنانے والے سمجھوتے کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم لیبیا کی تسلیم شدہ طرابلس حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کر کے ان سمجھوتوں کو ان کے تمام عناصر کے ساتھ عملی جامہ پہنائیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کو بحرِ روم سے بے دخل کرنے کے تمام منصوبے ہمارے بر وقت اور موزوں اقدامات کی مدد سے ناکام بنا دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماہِ دسمبر کے پہلے نصف میں رائے عامہ کے لئے پیش کی گئی ایک لاکھ مکانات پر مشتمل ہاوسنگ اسکیم  کا  ترکی کے  81 اضلاع میں بھر توجہ اور طلب کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا ہے ۔ اس معاملے میں جب تک عوام کی طلب جاری رہے گی تب تک ہم ہر سال ایک لاکھ ہاوسنگ  سیریل کی شکل میں اس  منصوبے کو جاری رکھیں گے"۔

ترکی کی مقامی  گاڑی کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اس منصوبے پر قوم کا اطمینان  ہی اس منصوبے کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

بحرِ اسود کو بحیرہ مارمرا سے منسلک کرنے اور اسٹریٹجک اور اکانومک حوالے سے ترکی کے لئے اہمیت کے حامل کنال استنبول منصوبے سے متعلق  بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ " انشاءاللہ اس منصوبے کو ہم قدم بہ قدم آگے بڑھا کر بہرصورت  تکمیل تک پہنچائیں گے"۔



متعللقہ خبریں