ہم فیتو اسکولوں کی معارف وقف کو منتقلی کے منتظر ہیں: صدر ایردوان

ہم مولدووا میں فتح اللہ دہشت گرد تنظیم 'فیتو' کے اسکولوں کی ترکی معارف وقف  کو منتقلی کے منتظر ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1332189
ہم فیتو اسکولوں کی معارف وقف کو منتقلی کے منتظر ہیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم مولدووا میں فتح اللہ دہشت گرد تنظیم 'فیتو' کے اسکولوں  کی ترکی معارف وقف  کو منتقلی کے منتظر ہیں۔

اطلاع کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں صدارتی پیلس کے سوشل کمپلیکس میں صدر ایردوان نے مولدووا کے صدر ایگور ڈوڈون کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

مولدووا  کی زمینی سالمیت، استحکام، خوشحالی اور ترقی کے ساتھ تعاون کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے ماہِ نومبر میں منتخب ہونے والی مولدووا کی نئی حکومت کے لئے بھی عوام کی خدمت کے راستے میں کامیابیوں کی تمنا ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اپنے تمام اداروں کے ساتھ مولدووا کا ساتھ دینا جاری رکھے گا۔ گاگاوز ترک مولودووا اور ہمارے درمیان دوستی کے مضبوط ترین پُلوں میں سے ایک ہیں۔

صدر ایردوان نے، فیتو کے خلاف جدوجہد کے دوران خاص طور پر فیتو اراکین کو ترکی کے حوالے کرنے میں  تعاون پر مولدووا  کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ "اس کے ساتھ ساتھ ہم ملک میں فیتو کے اسکولوں کی بھی ترکی معارف وقف کو منتقلی کے منتظر ہیں"۔

پریس کانفرنس سے قبل صدر ایردوان اور ان کے ہم منصب ایگور ڈوڈون کی موجودگی میں بعض سمجھوتوں پر دستخط کی  تقریب بھی منعقد ہوئی۔



متعللقہ خبریں