ترکی: صدر ایردوان کا صدر فرماجو کے ساتھ اظہارِ تعزیت

صدر رجب طیب ایردوان کا صومالیہ میں بم حملے کی وجہ سے صدر محمد عبداللہ فرماجو  کے ساتھ اظہار تعزیت

1331628
ترکی: صدر ایردوان کا صدر فرماجو کے ساتھ اظہارِ تعزیت

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  نے صومالیہ میں بم حملے کی وجہ سے صدر محمد عبداللہ فرماجو  کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

ترکی وزارت مواصلات سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان نے صومالیہ کے صدر فرماجو  کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے صومالیہ میں بم  حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیت اور زخمیوں کے لئے فوری شفا  کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایردوان نے صومالیہ کے عوام سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی صومالیہ کا ساتھ دینا جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ ہفتے کے دن صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ بس پر بم حملے  میں 2 ترک شہریوں سمیت 90 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں