ترکی شام کے شہر ادلب کی چیک پوسٹوں کو خالی نہیں کرے گا: آقار

ہماری چیک پوسٹوں کو احکامات دئیے جا چکے ہیں، اگر ان پر کسی بھی شکل میں کوئی حملہ کیا گیا تو یہ چیک پوسٹیں بلاتردّد اس کا جواب دیں گی: وزیر دفاع حلاوصی آقار

1331227
ترکی شام کے شہر ادلب کی چیک پوسٹوں کو خالی نہیں کرے گا: آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ترکی شام  کے شہر ادلب کی چیک پوسٹوں کو خالی نہیں کرے گا۔

ادلب میں ہونے والی پیش رفتوں کے بعد  آقار  نے ترکی کی شامی سرحد پر ترک مسلح افواج کے کمانڈروں کے ساتھ  ملاقات کی۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں  وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ  "ادلب میں فائر بندی  کے قیام کے لئے ترکی کی 12 چیک پوسٹوں نے نہایت دلیرانہ شکل میں فرائض ادا کئے ہیں اور ہم ان چیک پوسٹوں کو خالی نہیں کریں گے"۔

آقار نے کہا ہے کہ "اس موضوع پر ہماری چیک پوسٹوں کو احکامات  دئیے جا چکے ہیں۔ اگر ان پر کسی بھی شکل میں کوئی حملہ کیا گیا تو یہ چیک پوسٹیں بلاتردّد  اس کا جواب دیں گی" ۔

دوسری طرف لیبیا قرارداد کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ترک مسلح افواج اپنے ملک کے حقوق اور مفادات کے دفاع کے لئے اندرون ملک اور بیرون ملک جہاں بھی ضرورت ہو اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے تیار ہیں" ۔



متعللقہ خبریں