ترکی ہمیشہ صومالیہ کے ساتھ ہے: صدر ایردوان

ہم ،حملے میں ہلاک ہونے والے 2 ترک شہریوں اور اپنے صومالی بھائیوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1331190
ترکی ہمیشہ صومالیہ کے ساتھ ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کل صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے۔

ٹویٹر پیج سے جاری کردہ پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم ،حملے میں ہلاک ہونے والے 2 ترک شہریوں اور اپنے صومالی بھائیوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں"۔

ترک ملت اور برادر صومالی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ترکی ہمیشہ صومالیہ کے ساتھ ہے"۔



متعللقہ خبریں