لیبیا میں سخت گیر اقنتظامیہ کے قیام کی اجازت نہیں دی جائیگی، ترکی

بیرونی طاقتوں کو لیبیائی حکومت  کی مخالفت کرنے والے باغی گروہوں سے تعاون کو نکتہ پذیر کر دینا چاہیے

1330946
لیبیا میں سخت گیر اقنتظامیہ کے قیام کی اجازت نہیں دی جائیگی، ترکی

 

محکمہ اطلاعات کے سربراہ فخرالدین آلتون  نے واضح کیا ہے کہ حکومتِ لیبیا نے ترکی سے فوجی بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آلتون نے ٹویٹر اکاونٹ پر   اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ لیبیا میں  عوام  کی خواہشات کے برخلاف سخت گیر انتظامیہ کے قیام کی درپے علاقائی قوتیں اپنی کاروائیوں میں مصروف ہیں، ان قوتوں کی  مرضی کی انتظامیہ قائم کرنے کی کوششیں رائیگاں جائیں گی۔

انہوں نے لکھا کہ" جیسا کہ صدرِ ترکی نے واضح کیا ہے کہ ترکی  متعلقہ معاہدے کی رو سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گا، مشترکہ مفادات اور بحیرہ عوم میں استحکام کے قیام کے معاملے میں ہمارا عزم جاری ہے، ترکی لیبیا میں عالمی برادری کی جانب سے تسلیم کردہ حکومت کی حمایت کرتا ہے،  بیرونی طاقتوں کو لیبیائی حکومت  کی مخالفت کرنے والے باغی گروہوں سے تعاون کو نکتہ پذیر کر دینا چاہیے۔"

جناب آلتون نے مزید کہا ہے کہ " ہم حکومتِ لیبیا کی حمایت کرتے ہیں اور لیبیا کو ایک جنگی میدان میں بدلے جانے کے حق میں نہیں  ہیں۔ اس ملک سے طے پانےو الے معاہدے کے مطابق ترکی کو علاقے کے  کھلے سمندر وں میں اپنی کاروائیاں کرنے کا حق حاصل ہے  اور یہ لیبیااور ترکی کے درمیان مضبوط روابط  کے قیام کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔  ہم لیبیا اور بحیرہ روم میں پر استحکام اور امن و امان کے ماحول کے قیام کے معاملے  میں پُر عزم ہیں۔ "



متعللقہ خبریں