لیبیا فوجی روانہ کرنے کے اجازت نامے کو سوموار کے روز اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے

جنرل کمیٹی میں اس پر بحث کا آغاز 2 جنوری بروز جمعرات ہو گا

1331090
لیبیا فوجی روانہ کرنے کے اجازت نامے کو سوموار کے روز اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے

ترک قومی اسمبلی  میں لیبیا اجازت نامے پر ابتدائی کام شروع ہو  گیا۔

آک پارٹی کے حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق لیبیا  کو ترک فوجی روانہ کرنے  کے حوالے سے اجازت نامے کو 30 دسمبر بروز سوموار ترک قومی اسمبلی  میں پیش کیا جا سکتا ہے، جبکہ جنرل کمیٹی میں اس پر بحث کا آغاز 2 جنوری بروز جمعرات ہو گا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے بجٹ مذاکرات  کے بعد 7 جنوری تک اپنی سرگرمیوں  کو وقفہ دے دیا تھا۔

اجازت نامے سے متعلق قطعی شیڈول  بروز سوموار واضح ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں