صدر رجب طیب ایردوان کی کرسمس کے موقع پر عالمِ عیسائیت  کو  مبارکباد کا پیغام

صدر ایردوان نے  اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ "ہماری دیرنہ تاریخ  جس  میں     آزادی ، اخوت  ،  ثقافت کو بڑی اہمی دینے کے ساتھ  ساتھ  مذہب،  فرقے  اور روایات   کا امتیاز    کیے بغیر مشترکہ طور پر زندگی بسر کرتے چلے آرہے ہیں

1328561
صدر رجب طیب ایردوان کی کرسمس کے موقع پر عالمِ عیسائیت  کو  مبارکباد کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے کرسمس کے موقع پر عالمِ عیسائیت  کو  مبارکباد پیش کی ہے۔

 صدر کے اطلاعاتی   امورکے چئیرمین  کے دفتر سے جاری  کردہ   بیان کے مطابق   صدر ایردوان  نے 24 دسمبر   کو  کرسمس سے ایک روز قبل کرسمس  کے مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔

صدر ایردوان نے  اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ "ہماری دیرنہ تاریخ  جس  میں     آزادی ، اخوت  ،  ثقافت کو بڑی اہمی دینے کے ساتھ  ساتھ  مذہب،  فرقے  اور روایات   کا امتیاز    کیے بغیر مشترکہ طور پر زندگی بسر کرتے چلے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے  سے  اختلاف اور فرق  دراصل  ترک  ثقافت کے نکھار اور وسعت  کا وسیلہ ہے۔ہم رواداری ،ایک دوسرے کے احترام ،  انصاف ،  اتحاد اور یکجہتی کو  بنیاد بناتے ہوئے ہی اپنے مستقبل کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم مل جل کر  علاقے میں  امن  کے ساتھ مستقبل کی تعمیر کے لئے پرعزم ہیں۔

صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ  عیسائیت کے  مختلف فرقوں ، روایات  کی روشنی میں گرجا گھروں میں   کرسمس منانے  والے اپنے عیسائی بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی اور  رواداری  کے جذبے کے ساتھ مشترکہ طور پر زندگی بسر  کرنے کی نیک تمناوں کے ساتھ  کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں