ترکی تنہا مزید شامی پناہ گزینوں کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا : صدر ایردوان

انہوں نے ان خیالات کا اظہار استنبول کے دولما باہچے محل   میں ایوارڈ  دینے کی  تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے   کیا ۔ صدر ایردوان  نے کہا کہ  اس وقت قومی آمدنی کے لحاظ سے ترکی    کم ترقی یافتہ ممالک کو سب سے زیادہ مدد فراہم کرنے والے ملک کی  حیثیت  رکھتا ہے

1327845
ترکی  تنہا مزید شامی پناہ گزینوں کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ  شام کے  علاقے  ادلیب میں تازہ ترین صورتحال  سے متعلق  مذاکرات کرنے کی غرض سے  پر ایک وفد  روس روانہ  ہوگا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار استنبول کے دولما باہچے محل   میں ایوارڈ  دینے کی  تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے   کیا ۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ  اس وقت قومی آمدنی کے لحاظ سے ترکی    کم ترقی یافتہ ممالک کو سب سے زیادہ مدد فراہم کرنے والے ملک کی  حیثیت  رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی شام سے آنے والے نئے پناہ گزینوں  کی نئی لہر  کا  مزید متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ادلیب میں چار لاکھ افراد رہتے ہیں ، جہاں قتل عام نے اس خطے میں ایک بار پھر حالات میں شدت پیدا کردی ہے۔  بمباری سے فرار ہونے والے 80 ہزار سے زائد ادلیب کے باشندے   ہمارے ملک کی سرحدوں کی طرف ایک بار پھر ہجرت کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ادلیب  پر جاری ان حملوں کو نہ روکا گیا تو  علاقے میں حالات  مزید خراب ہو جائیں گےاور مزید پناہ گزین ترکی کا رخ اختیار کریں گے۔ ان حالات میں ترکی   تنہا یہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتا  ہے۔  انہوں نے کہا کہ ترکی پر پڑنے والے منفی حالات  کے لازمی طور پر اثرات  اس کے ہمسایہ ممالک خاص طور پر یونان  اور گردو نواح کے   ممالک پر بھی مرتب ہوں گے۔ ہم روس کی نگرانی میں  حالات پر قابو پانے کے لیے ہر ممکنہ  کوششیں  جاری رکھے  ہوئے ہیں  اور  اس سلسلے میں ایک وفد  مذاکرات کی غرض سے ماسکو روانہ ہو رہا ہے۔ تاکہ اس سلسلے میں اقدامات اٹھاتے  ہوئے اس مسئلے کو حل کیا جائے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ     یورپی ممالک،  کو ادلیب میں قتلِ عام کو روکنے کے لیے  کچھ کرنے کی ضرورت تھی  لیکن یورپی ممالک  صرف ترکی کے خلاف ہی  بیانات دینے میں مصروف ہیں اور اپنی توانائی ترکی کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو  ادلیب میں قتلِ عام رکوانے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں