صدر ایردوان کی سلطان عبداللہ کے ساتھ ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان کی ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ رعایت الدین مصطفیٰ بااللہ  شاہ کے ساتھ ملاقات

1325638
صدر ایردوان کی سلطان عبداللہ کے ساتھ ملاقات
Malezya Krali Sultan Abdullah-Erdogan1.jpg
Malezya Krali Sultan Abdullah-Erdogan.jpg

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کوالالمپور سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچ گئے ہیں۔

ملائیشیا میں اپنی مصروفیات کے دوران صدر ایردوان نے سب سے پہلے پتراجایا میں وزارت اعظمیٰ دفتر میں وزیر اعظم مہاتیر محمد کے ساتھ ملاقات کی۔

بند کمرے کی اس ملاقات میں صدر ایردوان اور وزیر اعظم مہاتیر کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں 15 سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔

سائنس و ٹیکنالوجی  کے شعبے میں ترکی اور ملائیشیا کی حکومتوں کے درمیان تعاون کے سمجھوتے  پر ترکی کے وزیرِ صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک  اور ملائیشیا کے وزیرِ توانائی ، سائنس وٹیکنالوجی 'یوبی یِن 'نے دستخط کئے۔

علاوہ ازیں ترکی اور ملائیشیا کی دفاعی و ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان 14 خیر سگالی سمجھوتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔

بعد ازاں صدر رجب طیب ایردوان نے ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ رعایت الدین مصطفیٰ بااللہ  شاہ کے ساتھ ملاقات کی۔

شاہی محل میں ہونے والی بند کمرے کی یہ ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات میں صدر رجب طیب ایردوان  کی اہلیہ امینہ ایردوان اور سلطان عبداللہ  کی اہلیہ عزیزہ امینہ میمونہ اسکندریہ نے بھی شرکت کی۔



متعللقہ خبریں