پانچ لاکھ سے زائد انسانوں کی قاتل انتظامیہ ملک کو متحد نہیں کر سکے گی: چاوش اولو

شام میں 5 لاکھ  سے زائد انسانوں کو ہلاک کرنے والی اسد انتظامیہ ملک کو متحد نہیں کر سکے گی: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1323429
پانچ لاکھ سے زائد انسانوں کی قاتل انتظامیہ ملک کو متحد نہیں کر سکے گی: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ شام میں 5 لاکھ  سے زائد انسانوں کو ہلاک کرنے والی اسد انتظامیہ ملک کو متحد نہیں کر سکے گی۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں "19 ویں دوحہ فورم"  میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے فورم کے سربراہ ایمن محیّ الدین کے سوالات کے جواب دئیے۔

بشار الاسد انتظامیہ کے بارے میں ترکی کے موقف میں تبدیلی آنے یا نہ آنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے  چاوش اولو نے کہا ہے کہ " ہمارا موقف بہت واضح ہے ۔ ہم بلا تردّد کہہ سکتے ہیں کہ 5 لاکھ سے زائد انسانوں کو ہلاک کرنے والا شخص ملک کو متحد نہیں کر سکے گا۔ اسی وجہ سے ہم اس دوران موجودہ حکومت کو مشروع نہیں سمجھتے لیکن آخر میں جمہوری اور منصفانہ انتخابات کے لئے موزوں آئین تیار  کیا جاتا ہے تو یہ فیصلہ شامی عوام کو کرنا چاہیے کہ اسد کو حکومت میں رہنا چاہیے یا نہیں"۔

چاوش اولو نے کہا کہ "ترکی کے شام میں کئے گئے آپریشن کے بارے میں آبادیاتی تبدیلی   کے دعوے محض سیاہ پروپیگنڈہ ہیں۔ یہاں اگر کوئی آبادیاتی تبدیلیاں لانے کی کوشش کر رہا ہے تو وہ دہشت گرد تنظیم PKK/YPG ہے۔ یہ تبدیلیاں صرف نسلی ہی نہیں نظریاتی بنیادوں پر بھی کی جا رہی ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ" کیا آپ جانتے ہیں کہ ترکی میں موجود 3 لاکھ 50 ہزار شامی کُرد  اور شمالی عراق کے 2 لاکھ سے زائد شامی کُرد PKK/YPGکے زیر کنٹرول علاقوں میں واپس کیوں نہیں گئے؟ کیونکہ PKK/YPG نے ان سے یہ علاقے زبردستی خالی کروائے ہیں"۔

شام کے شمال میں آپریشنوں کے دوران  ترکی کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے سے متعلق دعووں کی بھی تردید کرتے ہوئے  وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی کبھی بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گا اور ان دعووں کی تحقیق کروائی جا رہی ہے۔

ایران پر امریکی پابندیوں کے بارے میں ترکی کے موقف  سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی ہی نہیں متعدد یورپی ممالک بھی ان پابندیوں کے خلاف ہیں اور ان پابندیوں سے متاثر ہونے والا فریق ایرانی عوام ہے۔



متعللقہ خبریں