ہم آہسکا ترکوں کی حق بجانب و باوقار جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، صدر ایردوان

ہم بطور ترکی، انصاف کے حصول کے لیے  ان کی عالمی قوانین و حقانیت کی بنیاد پر کوششوں کی حمایت کرتے ہیں

1321428
ہم آہسکا ترکوں کی حق بجانب و باوقار جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ وہ آہسکا ترکوں کی حمایت اور سرپرستی  کے عمل کو جاری رکھیں  گے۔

ہزاروں کی تعداد میں آہسکا ترکوں  کے اپنے آبائی وطن جارجیا سے جلا وطن کیے جانے کے بعد 75 ویں  سالانہ یاد میں اس واقع کے30 شواہدین ، ادارہ برائے بیرونِ ملک ترک واقرباء سوسائٹی  کے   زیرِ اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں صدر ایردوان کے ساتھ یکجا ہوئے۔

صدر نے اس موقع پر اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آہسکا ترکوں کے  بعض طبقوں کی   75 برس قبل اچانک اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور کیے  جانے  والے مقام کو واپس لوٹنے کی  حق بجانب و با وقار جدوجہد  ایک فطری بات ہے۔ ہم بطور ترکی، انصاف کے حصول کے لیے  ان کی عالمی قوانین و حقانیت کی بنیاد پر کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

جناب ایردوان نے بتایا کہ"انشااللہ  اب کے بعد بھی ہم آپ کے دعوے کو اپنا دعوی تصور کرتے ہوئے جارجین حکام اور یورپی کونسل سے روابط جاری رکھتے ہوئے اپنی کوششوں کو جاری و ساری رکھیں  گے۔

یہ معاملہ جارجیا کےساتھ ہمارے باہمی تعلقات اور جنوبی قفقاز سے متعلق ہماری سیاسی پالیسیوں میں اولیت  کے معاملات میں  جگہ پاتا رہے گا۔

 


 



متعللقہ خبریں