یونان، مصر، اسراٗئیل اور جنوبی قبرص ہماری منظوری کے بغیر قدم نہیں اٹھا سکتے، ترکی

صدر ایردوان  نے ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن ادارے کی جوائنٹ براڈ کاسٹنگ   میں ایجنڈے کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے سوالات کا جواب دیا

1320458
یونان، مصر، اسراٗئیل اور جنوبی قبرص ہماری منظوری کے بغیر قدم نہیں اٹھا سکتے، ترکی

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ یونان ، اسرائیل، مصر اور قبرصی یونانی انتظامیہ  ہماری منظوری کے بغیر مشرقی بحیرہ روم میں قدم نہیں اٹھا سکتے۔

صدر ایردوان  نے ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن ادارے کی جوائنٹ براڈ کاسٹنگ   میں ایجنڈے کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے سوالات کا جواب دیا۔

جناب ایردوان نے مشرقی بحیرہ روم میں لیبیا  سے طے پانے والی مطابقت  اور ترکی کے عالمی قوانین کی رو سے حاصل حقوق کا استعمال کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے  کہا کہ اس طرح یونان کے ہاتھ بند گئے ہیں، اس لیے یہ واہ ویلا مچا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم   میں ابتک یہ لوگ من مانی کرتے چلے آئے ہیں۔ لیکن اب کے بعد ایسا نہیں ہوگا، اب ہم بھی اپنے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ اب ہم مزید ایک ڈرلنگ بحری جہاز خریدیں گے۔ نہ صرف بحیرہ روم میں بلکہ عالمی پانیوں میں بھی ان امور کو جاری رکھیں گے۔

صدر ایردوان نے  کہا کہ تمام تر ساحلی ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں،  اور حق بجانب حل چارے کی اپیلوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کہ کیا ترک فوجی لیبیا جائیں گے؟ کے جواب میں کہا کہ لیبیا اس چیز کا فیصلہ بذات خود کر سکتا ہے، ہم کس سے اجازت نہیں لیتے۔



متعللقہ خبریں