ترکی گاہک نہیں ساجھے دار ہے: حلوصی آقار

ترکی ایف۔35 جنگی طیاروں کا گاہک نہیں ساجھے دار ہے: وزیر دفاع حلوصی آقار

1320180
ترکی گاہک نہیں ساجھے دار ہے: حلوصی آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ترکی ایف۔35 جنگی طیاروں کا گاہک نہیں ساجھے دار ہے۔

حلوصی آقار نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے ایجنڈے سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

ایف۔35 کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے میں ہم نے اپنی ساری ذمہ داریاں پوری کی ہیں ۔ اس وقت تک  ہم 1.4 بلین ڈالر ادا کر چکے ہیں۔

آقار نے کہا ہے کہ ترکی کے روس  سے ایس۔400 ائیر ڈیفنس  سسٹم خریدنے پر امریکہ نے ایف۔35  کے معاملے میں ترکی کے لئے مسائل پیدا کر دئیے ہیں۔ ہم نے انہیں بتایا ہے کہ یہ روّیہ موزوں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایس۔400 کے ایف۔35 طیاروں  پر اثر انداز ہونے  کے بارے میں امریکہ کے اندیشے بے محل ہیں۔ ناروے میں ایس۔400 بھی ہیں اور ایف۔35 طیارے بھی  ہیں  اور یہ دونوں ایک دوسرے پر اثر انداز نہیں ہوتے۔

آقار نے کہا ہے کہ دوسری طرف ایس۔400 کی تنصیب کا کام طے شدہ شکل میں جاری ہے۔ ایف۔35 کے حصول کے لئے بھی مذاکرات جاری ہیں۔ آنے والے دنوں میں  ان مذاکرات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔


ٹیگز: #ایف۔35

متعللقہ خبریں