ترکی: دہشتگردی کے خلاف آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

ضلع مُش کے علاقے شین یائلا میں فضائی تعاون کے ساتھ کئے گئے آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے: وزارت داخلہ

1319437
ترکی: دہشتگردی کے خلاف آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

ترکی کے ضلع مُش کے علاقے شین یائلا میں فضائی تعاون کے ساتھ کئے گئے آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شین یائلا میں ضلعی جینڈر میری کمانڈ آفس کی اسپیشل آپریشن ٹیموں  کی طرف سے اور فضائی تعاون کی ساتھ آپریشن کیا گیا۔

بیان کے مطابق آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو ان کے اسلحے سمیت غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

علاقے میں آپریشن جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں