یورپی یونین حکام کا دورہ ترکی

یورپی یونین کا نیا سیاسی دور اس عزم کی از سر تشکیل کے اعتبار سے ایک موقع  ہے

1319296
یورپی یونین حکام کا دورہ ترکی

یکم دسمبر سے  یورپی یونین کمیشن کے ڈپٹی کمیشن کے فرائض سنبھالنے والے مارگاریٹس شیناس اور کمیشن کے داخلی امور کے ذمہ دار یلیویوہانسن نے  اپنے پہلے دورہ ترکی میں  دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

یورپی یونین ترکی وفد کی جانب سے تحریری بیان میں  واضح کیا گیا ہے کہ شیناس اور یوہانسن نے  دارالحکومت انقرہ میں بار آور مذاکرات کیے ہیں،  اس دورے نے یورپی یونین کے امیدوار  ، سٹڑیٹیجک  شراکت دار اور ہمسایہ ملک ترکی سے باہمی تعاون اور روابط کو جاری رکھنے کے معاملے پر پُر عزم ہونے کا ٹھوس طریقے سے مظاہرہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کا نیا سیاسی دور اس عزم کی از سر تشکیل کے اعتبار سے ایک موقع  ہے،  کمیشن کا اپنے فرائض سنبھالنے کے  پہلے ہفتے میں ترکی کا دورہ  اس  عزم کا مظہر ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یورپی یونین کے حکام نے ترکی کے دنیا بھر میں سب سے زیادہ  تعداد میں مہاجرین کی میزبانی کرنے  والے ایک ملک ہونے پر دوبارہ زور دیا ہے اور کہا ہے کہ یورپی یونین بھی اس معاملے میں ترکی  سے تعاون  کو مضبوط   شکل میں جاری  رکھے گی۔  ترکی اور یورپی یونین کے مابین سال 2016 میں طے پانےو الے معاہدے سے وابستگی کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں