نیٹو کے سیکورٹی کوڈز کی تجدید ناگزیر ہے: فواد اوکتائے

ترکی کو درپیش سکیورٹی خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو نیٹو کے سکیورٹی کوڈز کی تجدید ناگزیر ہو جاتی ہے: نائب صدر فواد اوکتائے

1318209
نیٹو کے سیکورٹی کوڈز کی تجدید ناگزیر ہے: فواد اوکتائے

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ نیٹو کے سیکورٹی کوڈز کو اپ ڈیٹ کیا جانا ضروری ہے۔

فواد اوکتائے نے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ "ترکی کوآپریٹیوز فیسٹیول" کے افتتاحی خطاب میں ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ" ترکی کو درپیش سکیورٹی خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو نیٹو کے سکیورٹی کوڈز کی تجدید ناگزیر ہو جاتی ہے"۔

لیبیا کے ساتھ طے پانے والے 'خصوصی اقتصادی زون سمجھوتے ' کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے نائب صدر اوکتائے نے کہا ہے کہ "آج اسمبلی میں اس تاریخی سمجھوتے پر  رائے شماری کی جائے گی۔ یہ سمجھوتہ مشرقی بحر روم میں امن  اور لیبیا ۔ترکی بھائی چارے کی ضمانت بنے گا"۔



متعللقہ خبریں