ترکی میں امسال سرمایہ کاری میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے: نائب صدر فواد اوکتائے

انہوں نے  ان خیالات کا اظہار  ترکی کی قومی اسمبلی میں    منصوبہ بندی اور بجٹ کمیشن  میں   صدر  کے آفس کے سن    2020  کے بجٹ  کے بارے میں  کیا

1314783
ترکی میں امسال سرمایہ کاری میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے: نائب صدر فواد اوکتائے

نائب صدر فواد اوکتائے   نے کہا ہے کہ  سن 2018 میں دنیا  میں  عمومی طور  پر  براہ راست سرمایہ کاری میں 13 فیصد  کمی  ہونے کے باوجود کی ترکی میں سرمایہ کاری  میں   12.6 فیصد اضافہ ہوا ہے.

انہوں نے  ان خیالات کا اظہار  ترکی کی قومی اسمبلی میں    منصوبہ بندی اور بجٹ کمیشن  میں   صدر  کے آفس کے سن    2020  کے بجٹ  کے بارے میں  کیا۔

انہوں نے کہا  کہ سن  2018 میں ملک میں 518 ملین  سات لاکھ  50 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری  کی گئی ہے  اور اس دائرہ کار میں 1106     افراد  کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ    رواں سال کے آخر میں قومی مصنوعی ذہانت کی حکمت عملی کو  نمایاں جگہ دی جائے گی   تاکہ سرکاری شعبے میں اعداد و شمار اور مصنوعی ذہانت کی درخواستوں کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ    سن 2002 میں  دفاعی صنعت کے منصوبوں کی تعداد 66 تھی  جبکہ آج  یہ  تعداد 700  تک پہنچ چکی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں