خطے میں قیام امن کیلیے حکومت ہمہ تن گوش ہے: نائب ترک صدر

نائب صدر فواد اوکتائے  نے کہا ہے کہ شام کے انسانی بحران کے  خاتمے کے لیے  نیک نیتی سے  کوششیں جاری ہیں اور حکومت  ترکی  بلا کسی تردد  کے  خطے میں قیام امن کےلیے  ہمہ تن گوش ہے

1312653
خطے میں قیام امن کیلیے حکومت ہمہ تن گوش ہے: نائب ترک صدر

نائب صدر فواد اوکتائے  نے  کہاہے کہ   شام میں دہشتگردی سے پاک علاقوں    کی جانب  اب تک تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار مہاجرین   روانہ ہو چکے ہیں۔

 نائب صدر نے  ضلع غازی آنتیپ  میں ہجرت  اور اس کے سد باب  کے زیر عنوان   ایک فورم سے خطاب کے دوران  کہا کہ  شام کے انسانی بحران کے  خاتمے کے لیے  نیک نیتی   سے  کوششیں جاری ہیں اور حکومت  ترکی     بلا کسی تردد  کے  خطے میں قیام امن کےلیے  ہمہ تن گوش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ    اس وقت  پر امن علاقوں     کا سکون برباد کرنے میں مگن عناصر یہ سوچ لیں کہ اُن کا انجام برا ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں