یومِ اساتذہ کے موقع پرصدرِ ترکی کی نیک خواہشات

طلباء کے رول ماڈلز کی حیثیت رکھنے والے اساتذہ کی شخصیت، زندگی اور انسانوں کے  بارے میں ان کے نقطہ نظر   نئی نسلوں کی تربیت میں اہم کردار کرے گا

1311232
یومِ اساتذہ کے موقع پرصدرِ ترکی کی نیک خواہشات

صدر رجب طیب ایردوان نے وضاحت کی ہے کہ امن و امان، با حفاظت  اور عظیم ترکی کی نشاط میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوان  و بچوں کی تربیت اساتذہ کے ہاتھوں ہو گی۔

صدر نے 24 نومبر یومِ اساتذہ کے حوالے سے ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہمارے 2023 کے ہدف کے حصول کا سہرا اپنی تاریخ سے آگاہ، تہذیبی اقدار کے نچوڑ میں رچی بسی، متحرک،  روشن خیال ، علم سے مالا مال اور ذمہ دار نسل  کے ہاتھ میں ہوگا۔ "

انہوں نے بتایا کہ طلباء کے رول ماڈلز کی حیثیت رکھنے والے اساتذہ کی شخصیت، زندگی اور انسانوں کے  بارے میں ان کے نقطہ نظر   نئی نسلوں کی تربیت میں اہم کردار کرے گا۔

اس ملک  کے قومی نظریے سے سر شار نوجوانوں کی بدولت ہمارا  وطن ترقی کی منازل طے کرتا جائیگا۔ مجھے پورا یقین  ہے کہ ہمارے اساتذہ اس عظیم سطح کی ذمہ داری  کے شعور کے ساتھ اپنے فرائض کو احسن طریقے  سےنبھاتے رہیں گے اور یہ ملک و قوم کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں