ترکی مخالف ہر طرح کے پراپیگنڈا کو باہمی یکجہتی سے ناکام بنا دیا گیا ہے، صدر ایردوان

گزشتہ 6 برسوں میں ترکی کو  پیش آنے والے امتحانات میں سرخرو ہو سکنے والے کم ہی ممالک  ملیں گے

1311094
ترکی مخالف ہر طرح کے پراپیگنڈا کو باہمی یکجہتی سے ناکام بنا دیا گیا ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان   کا کہنا ہے کہ 7بچھیوں کے بر خلاف  جدوجہد کے ساتھ ترکی کو مکارانہ چالوں میں گھیرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے ازمیر کی تحصیل کیراز میں بلدیہ  کی جانب سے دوکز ائیلول یونیورسٹی کے شعبہ حیوانات  کے زیر اہتمام ایک ضیافت میں شراکت کے دوران  شرکاء سے خطاب کیا۔

صدر نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے اوپر تلے اقتصادی و دہشت گرد حملے ترکی کے ہر لحاظ سے ترقی کے سفر پر اٹل ہونے کے خلاف  اقدامات ہیں، ترک ڈیموکریسی کو ہلا نہ سکنے والے، ہماری سلامتی و امن کو نقصان نہ پہنچا سکنے والے، ہمارے اتحاد و یکجہتی کو بگاڑنے  اور ہماری معیشت کو تباہ  کرنے  میں  ناکام رہنے والے اب نئے  حربوں کے متلاشی ہیں۔ہماری قوم اتحاد و یکجہتی کے ماحول میں اس کے سامنے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے اپنے سفر پر گامزن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 برسوں میں ترکی کو  پیش آنے والے امتحانات میں سرخرو ہو سکنے والے کم ہی ممالک  ملیں گے، ہم نے تمام تر منفی پراپیگنڈا کا ہر محاذ پر ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے اور کامیابیوں پر اپنی مہر ثبت کی ہے،  بعض حلقوں نے شمالی شام میں دہشت گرد ریاست قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جسے ہم نے ناکام بنا ڈالا۔ ہم مقامی پیداوار اسلحہ کے ذریعے اپنا دفاع خود کر رہے ہیں اور مضبوط معیشت کے ساتھ اپنے پاوں پر  کھڑے ہیں۔

صدرِ ترکی نے بتایا کہ " انہوں نے ہمارے گلی کوچوں میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی ، جس کی ہم نے اجازت نہ دی۔ دہشت گرد تنظیموں کو آلہ کار بناتے ہوئے ہمارے شہروں میں خون خرابہ کرنا چاہا  ہم نے اسے بھی کاری ضرب سے دبا دیا۔  حکومت کے اندر سرایت کرتے ہوئے وطن پر قبضہ کرنے کی کوششوں کو بھی بری طرح ناکام بنا دیا گیا ، یہ تمام تر کامیابیاں اس عظیم قوم کے جذبے اوروطن سے والہانہ محبت کا ثمر ہیں۔



متعللقہ خبریں