ترکی نے ہالینڈالاصل 2 دہشت گردوں کو ڈی پورٹ کر دیا

غیر ملکی دہشت گردوں کو ان کے ممالک کے حوالے کرنے کا کام جاری ہے، اس دائرہ کار میں کل ہالینڈ الاصل 2 دہشت گرد وں کو ان کے ملک ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے: ترکی وزارت خارجہ

1309240
ترکی نے ہالینڈالاصل 2 دہشت گردوں کو ڈی پورٹ کر دیا

ترکی نے ہالینڈالاصل 2 دہشت گردوں کو ڈی پورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری  کردہ بیان کے مطابق غیر ملکی دہشت گردوں کو ان کے ممالک کے حوالے کرنے کا کام جاری ہے۔

بیان کے مطابق اس کام کے دائرہ کار میں کل ہالینڈ الاصل 2 دہشت گرد وں کو ان کے ملک ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف ہالینڈ اٹارنی جنرل دفتر کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام سے ترکی داخل ہونے والی اور وہاں سے ڈی پورٹ کی جانے والی داعش کی رکن  2 دہشت گرد عورتوں کو کل بروز منگل شام کے وقت ایمسٹرڈیم سکیپول ائیر پورٹ  پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 3 اور 4 سالہ بچوں کی ماں 25 سالہ داعش کی رکن  نے اکتوبر کے اواخر میں انقرہ میں ہالینڈ کے سفارت خانے سے رابطہ کیا  جبکہ دوسری عورت کو جنوری 2018 میں ترکی میں حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید کہا گیا ہے کہ داعش کی رکن ان 2 عورتوں کو جمعہ کے دن روٹیرڈیم عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


ٹیگز: #ڈی پورٹ

متعللقہ خبریں